لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ملک میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے بڑھکوں کے علاوہ کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا سعودیہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پالیسی منافقانہ ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں کہی۔ انہوں نے کہاکرم ایجنسی میں جاری کشیدگی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے دینی اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر مستقل مزاجی اپنانے کی ضرورت ہے۔