دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے:ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسن شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا حالات کے پیش نظر ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان میں بدترین دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ خیبر پی کے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر انتہائی خطرناک ہے۔ ملک میں صوبائی منافرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دشمن جان لے پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور قائم رہے گا۔ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ بلوچ بھائی بھی ہمارے ہیں اور پنجابی بھی۔ 

ای پیپر دی نیشن