لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے گجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات رانا ریاض نے مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ پر ملاقات کی۔وفدنے فیملی ممبران اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔چوہدری شافع حسین نے کہا گجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔آپ کو اپنے گھر واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔ گجرات میں سٹیٹ آف دی آرٹ فرنیچر کالج بنے گا۔ شہر کے تمام پارکس اور سکولوں کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ گجرات میں 300ایکڑ رقبے پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ بن رہی ہے۔ترقیاتی سکیمیں بروقت،معیاری اور شفاف طریقے سے مکمل کی جارہی ہیں۔