لاہور(کامرس رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا ملک میں صنعت و تجارت کی ترقی ہی ملکی ترقی سلامتی خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے۔ صنعتی مراکز کو سبسڈیز دے کر بجلی اور گیس ٹیکسوں میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ صنعتیں بازار اور مارکیٹیں کروڑوں انسانوں کو روزگار دے رہی ہیں۔ خام مال امپورٹ ایکسپورٹ میں سازگار حالات آسان میکنزم دیا جائے۔ صنعتی و تجارتی مراکز اور تاجروں و صنعتکاروں کو سازگار حالات دیکر ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔