لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا گلبرگ سے ریلوے سٹیشن تک چلنے والے روٹ نمبر 15 اور 43 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ گزارش ہے جلد از جلد روٹس کو بحال کر دیا جائے تاکہ چھٹیوں کے ختم ہونے اور سردی کے آنے کی وجہ سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔ اس کے علاوہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ والوں کو مساجد ہسپتال سکول کالجز وغیرہ کے ایریا میں ہارن کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت جاری فرمائیں۔