کوئی قوم منتشر رہ کر ترقی نہیں کر سکتی : مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا کوئی بھی قوم منتشر رہ کر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ ہمارے سیاستدانون کی سیاست نفر ت ، غصہ اور ذاتی دشمنیوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ملکی سیاسی پسماندگی کا باعث بنتی ہے۔ اسی وجہ سے ملک دولخت ہوا۔ قائد اعظمؒ کے فرامین کو پس پشت ڈالا۔   تمام دھڑوں کو اپنے مفادات کی فکر ہے۔ ملک کی نہیں۔ کسی نے عوام کو اکٹھا رکھنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن