مفتی محمود احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈاکٹر حسن مراد سکول آف مینجمنٹ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور نے مفتی محمود احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انھوں نےتحقیقی مقالہ (ای کامرس ٹرانزیکشنز کے مختلف مراحل اور اس سے متعلقہ قوانین میں شرعی احکامات کی تطبیق پاکستان کی صورتحال میں) کے عنوان سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد محمود شاہ خان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔مولانا مفتی محموداحمدجامعہ اشرفیہ کے استاذالحدیث  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن