لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سب انسپکٹرزرینک پر ترقیوں کیلئے مزید آسامیاں منظور کرلی گئی ہیں۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سب انسپکٹرز کی 449 نئی آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے آرڈر بھی جاری کر دئیے ہیں۔ 449 ٹریفک وارڈنز کی جگہ سب انسپکٹرز کی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ تمام آسامیوں کو میرٹ کے مطابق محکمانہ پروموشنز سے پرکیا جائیگا۔