لاہو(نامہ نگار) سموگ میں بتدریج کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 37 مقدمات درج کئے گئے اور12 افراد گرفتار کئے گئے۔ 622 افراد کو تقریباً 12 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 142کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 23، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 520، صنعتی سرگرمی کی4،اینٹوں کے بھٹوں کی 18 اور دیگر مقامات پر 07 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔