لاہور(نامہ نگار) اچھرہ کے علاقے میں عابدہ نامی خاتون سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار کار نے اسے کچل ڈالا اور فرار ہو گئی ۔ عابدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا جس کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے۔