لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں شاہ مالک نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پرپسٹل سے مخالفین پر فائرنگ کر دی۔ رضوان پیٹ میں ،عباس ٹانگ اوربازوپر، عمران ٹانگ پر جبکہ علی ٹانگوں پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈولفن ٹیم نے پیچھا کر کے ملزم کو عزیز کالونی سے گرفتار کر کے پستول، گولیاں و میگزین برآمدکر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔