شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک وطن اورقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر عوام کو بانی پی ٹی آئی کی کال پر 24 نومبر کو نکلنا ہوگا شیخوپورہ سے بہت بڑا قافلہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچے گاماضی میں بھی اور 24 کو نومبر کو بھی پرامن احتجاج ہو گا،بانی پی ٹی آئی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس میں حلقہ کی گلیوں،محلوں،بازاروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے شیخوپورہ کی تنظیمیں اور ونگز کے عہدیدار بھی اپنی اپنی سطح پر کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں خوف کے بعد جیت ہوتی ہے اور پوری قوم نے خوف کے بت پہلے بھی پاش پاش کئے تھے اور اب 24 نومبر کو رہی سہی کسر بھی نکال دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی تنظیم کے عہدیداروں، سابق کونسلرز ، تاجر تنظیم کے رہنمائوں سمیت دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ۔
شیخوپورہ سے بڑا قافلہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچے گا: طیاب راشد سندھو
Nov 23, 2024