لائیوسٹاک کارڈ کے اجراء کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے : ڈاکٹر خورشید

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ کی جانب سے تحصیل ننکانہ میں 10 رجسٹرڈ ونڈا ڈیلرز اور پنجاب بنک کے نمائندوں کیساتھ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں ونڈا ڈلیز کیساتھ ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے ننکانہ صاحب تحصیل بھر میں ننکانہ،واربرٹن، منڈی فیض آباد، بچیکی اورسید والاکے علاقوں سے 10 ونڈا ڈیلر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ صاحب ڈاکٹر خورشید عالم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سے رجسٹرڈ کسان مقامی فیڈ ڈیلرز سے جانوروں کی خوراک،ونڈا، سائلیج اور نمکیاتی آمیزہ خرید سکیں گے، لائیواسٹاک کارڈ کے اجراء کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔تمام لائیوسٹاک کے دفاتر میں اس حوالے سے سہولت ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں مویشی پال بھائیوں کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کارڈ کا مقصد مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی معیشت کو مزید استحکام دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن