آئین کی بالادستی و قانونی حکمرانی یقینی بنائیں گے : افضال حیدر

Nov 23, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے خاتمے کیلئے فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے حکمران اپنا اقتدار بچانے کیلئے انہیں قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں مگر اب عوام کی طاقت سے ہم ان کی ہرمذموم سازش کو ناکام بنائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت اپنا چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے حقیقی آزادی کی منزل حاصل کی جائے گی آئین کی بالادستی و قانونی حکمرانی یقینی بنائیں گے انصاف کی فراہمی کی راہ ہموار کریں گے اور حکومت تشکیل دے کر تحریک انصاف کی قیادت ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کا دیرینہ عوامی خواب شرمندہ تعبیر کرے گی، اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے اگر ان سے دیانتداری سے استفادہ کیا جائے تو ملکی نظام چلانے کیلئے قرض لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں