شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطین کے بنیادی حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدو جہد آزادی اور 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مکمل حامی ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ایک سال سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اورانسانی حقوق کی ہونے والی سنگین خلاف ورزیاں لمحہ فکریہ ہیں او رعالمی برادری غزہ میں انسانیت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔