بھوئے آصل (نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں میں طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کیلئے پرائیویٹ اکیڈمی میں علاقے کے بااثر افراد نے اکیڈمی پر حملہ کر کے بلاوجہ طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہراساں کیا اور مرد و خواتین ٹیچرز کو گالیاں دیکر ڈراتے رہے۔ اکیڈمی کے طلبہ و طالبات اور ٹیچرز نے بااثر افراد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب‘ وزیر تعلیم ‘ ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بااثر افراد کا نجی اکیڈمی پر حملہ طلبہ و طالبات پر تشدد
Nov 23, 2024