اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن‘ سامان ضبط

Nov 23, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن‘ تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے میونسپل کمیٹی، پولیس کے ہمراہ کچہری چوک اور دیگر علاقوں میں تجاوزات جس سے شہریوں اور ٹریفک کو دشواری کا سامنا تھا کیخلاف بھرپور آپریشن کر کے سامان کو ضبط کر لیاگیا۔ آپریشن سے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی شہر کی خوبصورتی میں اضافے‘صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ 

مزیدخبریں