قصور: ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری

Nov 23, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، گرین بیلٹس، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز / ایڈمنسٹریٹر ز اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ نالوں اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں