ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ برگیڈیر (ر) بابر علائوالدین نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ ننکانہ آمد پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر رائو، ڈی پی او سید ندیم عباس و دیگر ضلعی افسروں نے چیئرپرسن کا استقبال کیا چیئرپرسن برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علائو الدین کی زیرصدارت ڈی سی کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر رائو نے سی ایم انیشیٹوز ، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور ضلعی اداروں کی کارکردگی ، کسان کارڈز، ہمت کارڈز، گرین ٹریکٹر سکیم ، اپنی چھت اپنا گھر اور دھی رانی پروگرام کی رجسٹریشن اور ترسیل بارے بریفنگ دی چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب برگیڈیر(ر) بابر علاء والدین نے ڈی سی پارک میں وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔چیئرپرسن برگیڈیر (ر) بابر علاء والدین کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں بھی ضلعی پولیس کی کارکردگی کا اجلاس ہوا۔برگیڈیر(ر)بابر علائوالدین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ بابر علائوالدین نے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سسٹم کو نئی جدت اور جہد کے ساتھ چلا رہی ہیں اور تمام منصوبوں کی خود نگرانی کرتی ہیں۔بابا گورونانک کے جنم دن پر مثالی انتظامات ، ڈی سی ،ڈی پی او اور انکی ٹیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔