قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد منصور عطا نے کم سن بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 14سال سزائے قید اور دس لاکھ روپیجرمانہ کی سزا کا حکم بھی سنا دیا۔ استغاثہ کیمطابق متاثرہ لڑکا جسکی عمر 8 سال ہے گھر سے سپارہ پڑھنے مسجد کی طرف جارہا تھا کہ جب وہ حویلی رفیق والی زیر تعمیر پہچا کہ مجرم ابو سفیان نے دھوکہ دہی سے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔
قصور: زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ‘ مجرم کو 14سال قید ‘ دس لاکھ روپے جرمانہ
Nov 23, 2024