شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت وکلچر شازیہ رضوان ایم پی اے نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثقافت اینڈ کلچر تنویر ماجد کے ہمراہ آرٹس کونسل شیخوپورہ کا دورہ کیا اس موقع پر پنجاب کے کلچر ،ضلع شیخوپورہ میں فنکاروں کی پرفارمنس ،ادباء وشعرا ء کی کتب ،ایکٹی وٹیز ،محققین کی تحقیقی فکر سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ڈائریکٹر آرٹس کونسل لاہور ڈویژن افراز احمد نے بریفنگ دی انہیں وارث آڈیٹوریم ہال میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ کی پیٹنگ اور 9 ماہ کے دوران کی جانیوالی ایکٹی ویٹیز پر تفصیلات سے آگاہ کیا بابا گروپ کے حسنین اکبر ،محمد اشرف اوربھنگڑ ا گروپ محمد محسن نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے شیخوپورہ میں ثقافتی کلچر اور ورثہ کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے شازیہ رضوان نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنی رہتل بہتل اور کلچر کی بقاء کیلئے حقیقی اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات ٹیلنٹ کو ملکی اور انٹر نیشنل سطح پر متعارف کرانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان کا آرٹس کونسل شیخوپورہ کا دورہ
Nov 23, 2024