گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں بے مثال اور ناقابل فراموش ہیں۔ سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ سکیورٹی فورسز اور عوام کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اتحاد کی طاقت سے ہی دہشت گردی کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔پوری قوم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
جوانوں کی قربانیاں بے مثال، ناقابل فراموش ہیں:چوہدری اقبال
Nov 23, 2024