مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے: مولانا عابد حسین

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ کرم ایجنسی پارا چنار کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے ریلی نکالی جس کی قیادت سید رضوان علی ترمذی اور چوہدری غلام مرتضیٰ ہنجرا نے کی ریلی حیدریہ مسجد سے شروع ہو کر تھانہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مولانا عابد حسین عابدی نے خطاب کرتے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے جو اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے حسن مجتبیٰ زیدی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اپنی سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں حالیہ واقعہ واضح طور پر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن