حافظ آباد:مسجد گنبد والی سے ملحقہ گلیوں میں گندا پانی جمع،گزرنا محال

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے محلہ کشمیر نگر میں مسجد گنبد والی سے ملحقہ گلیوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کیلئے گھروں سے باہرنکلنا محال ہوگیا۔ علاقہ مکین میونسپل کمیٹی کے نااہل عملہ اور سپروائز رکے خلاف پھٹ پڑے، علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکی گلیوںمیں کئی کئی فٹ گنداپانی کھڑا ہونے سے نہ صرف بیماریاں پھوٹ رہی ہیں بلکہ وہ گھروںمیں محبوس ہوکر رہ گئے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کے عملہ اور سپروائز کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نااہل سپروائز کی وجہ سے پورا علاقہ جوہڑ بنتاجارہاہے جس کا ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن