نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) دوسری سالانہ دعوت اہلحدیث کانفرنس نجی میرج حال میں منعقد ہوئی۔ نجی میرج ہال میں کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ مولانا محمد یوسف پسروری، قاری بنیامین عابد، مولانا ہارون یاسر بھگوی، محمد علی یزدانی اور فرزند علامہ احسان الٰہی ظہیر ‘علامہ معتصم الٰہی ظہیر سمیت مقامی علماء و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ علامہ معتصم الٰہی ظہیر نے دین اسلام کی سر بلندی کے لیے اتحاد امت اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی مزید کہا کہ کامیابی و کامرانی کا دارومدار قرآن و سنت پر عمل اور اتحاد امت میں مضمر ہے پروگرام کے اختتام پر مولانا یوسف پسروری نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی عظمت و فضیلت پر مفصل و مدلل گفتگو کی۔ سید عبد الستار شاہ ، حافظ محمد یعقوب ‘ سید داؤد اسمعیل ، حافظ عبدالغفور اور امیر حمزہ مغل ،نعیم بھٹی، احمد مغل عمر، حنظلہ مغل، عمیر اسحاق مغل اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔