کامونکی: ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے سے محروم 

کامونکی (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لئے گئے، مویشیوں کا بیوپاری وسیم وقار گزشتہ روز تتلے عالی کے علاقہ میں مویشی فروخت کر کے باقی مویشی لوڈر رکشہ پر لیجا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس سے آٹھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ارسلان ملک سے دو ڈاکو پچاس ہزار روپے چھین کر لے گئے دو افراد موٹر سائیکل سوار موضع ڈھلانوالی کے چمن ارشد سے پانچ ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن