ایمن اباد (نمائندہ نواے وقت)سینئر قانون دان ریٹائرڈ ڈی ایس پی خواجہ ریحان مسعودایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیتی اجلاس میاں جمیل اختر ایڈووکیٹ کے چیمبر میں ہوا جس میں مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار خوش گفتار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اجلاس میں چوہدری خالد لطیف ایڈووکیٹ ‘ چوہدری ارشد لطیف ایڈووکیٹ ‘ ناصر عبادت ملک ‘ میاں احد محمود رامے ایڈووکیٹ ‘ شاہد اسلام شاہد ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔
خواجہ ریحان مسعودایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
Nov 23, 2024