گندم کاشت کا ہدف 24لاکھ 40ہزار ایکڑ ہے:کمشنر گوجرانوالہ

Nov 23, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 24لاکھ 40ہزار 4ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ گندم کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس ا قد ا ما ت کی ضرورت ہے محکمہ زراعت کے افسران سے اس ضمن جامع حکمت عملی ناگزیر ہے ۔یہ بات انہوں نے ر واں سال گندم کی کاشت کی پیداوار بڑھانے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق،اے سی جی امتالاسلام،ڈائریکٹرز زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد شکیل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار،اے سی ریونیو محمد محسن کے سمیت ونوں ڈویژنز سے محکمہ کے افسران اور فارمرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔جبکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت شہر کے ہنگامی دورے جاری، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا کمشنر روڈ، کچی فتو منڈ، سیالکوٹ بائپاس، مافی والا روڈ، اروپ روڈ، پنڈی بائپاس، ڈی سی کالونی راہوالی، گوندالانوالہ پھاٹک، گل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا طویل دورہ انہوں نے ان علاقوں میں صفائی ، تجاوزات، غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس،گرین بیلٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کئے۔

مزیدخبریں