کراچی (آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس سال پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس ہوا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں، پولیو کے خاتمے کیلئے ہم پر عزم ہیں، پولیو پروگرام کو حکومت سندھ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
سندھ میں اس سال پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے، مراد علی شاہ
Nov 23, 2024