پشاور(آئی این پی )خیبر پی کے پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز خیبرپی کے کی جانب سے پولیس افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں بشمول گنرزکو سیاسی اجتماع میں جانے سے منع کیا جائے،کوئی اہلکار صوبے سے باہرکسی بھی حیثیت سے کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سرکاری وسائل یا اختیار سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے،کوئی افسر یا اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خیبر پی کے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری
Nov 23, 2024