افغانستان میں مزار پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکاء پر فائرنگ کی۔ ناہرین ضلع کے ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زائرین بزرگ سید پاشا آغا کے مزار پر تقریب میں شریک تھے اور جیسے ہی شرکاء نے صوفی نعرے لگانے شروع کیے تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مزار پر فائرنگ سے اموات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن