جیل اصلاحات: چیف جسٹس نے خیبر پی کے میں بھی ذیلی کمیٹی بنا دی 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل اصلاحات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،عائشہ بانو چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی ٓکوارڈینیٹر ہوں گی۔ فضل شکور خان، احمد کریم کنڈی اور امجد علی ذیلی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا نامزد کردہ نمائندہ بھی اس ذیلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن