لاہور (خصوصی نامہ نگار) وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بدامنی، معاشی بدحالی پر ہر پاکستانی کی پریشانی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ حالات دن بدن بہتری کے بجائے ابتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری رحمت دو عالمؐکے لائے ہوئے نظام پر عمل نہ کرنا اور اس کا نفاذ نہ کرنا ہے۔ اللہ کو راضی کرنے کیلئے شریعت مصطفیؐ کا نفاذ بے حد ضروری ہے۔ وگرنہ مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ بڑھتے ہی چلے جائیں گے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اجتماع اور مدنی مسجد قصور اور دیگر مقامات پر سیرت مصطفیؐ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات سے مولانا عبدالرحمن، مولانا عبدالحفیظ، مولانا محمد رفیق، حافظ ابوبکر حسانی اور دیگر خطاب کیا۔ حضرت مولانا صوفی محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔
اللہ کو راضی کرنے کیلئے شریعت مصطفیؐ کا نفاذ بے حد ضروری ہے:مولانا امجدخان
Nov 23, 2024