اگلے ماہ سی ای سی میں حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کرینگے :رانا فاروق سعید 

Nov 23, 2024

لاہور(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا وہ اگلے ماہ ہونیوالی سی ای سی میں حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کرینگے کیونکہ ہمارے کارکن ن لیگ کیساتھ معاہدے کیخلاف ہیں۔ ن لیگ والے کسی وعدے پر پورے نہیں اترے،ہم کب تک دھکا لگائیں گے۔ اب کچھ کرنا ہڑیگا۔ تھوڑا انتظار کرینگے۔ ن لیگ والے نہ سمجھے تو سمجھانا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں حاجی عزیز الرحمن چن اور بشری منظور مانیکا کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں