لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو جی سی یونیورسٹی لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد علی نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پہنچنے پر اساتذہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ایک ممتاز ماہر تعلیم اور حیاتیاتی علوم کے ماہر ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی جبکہ یونیورسٹی آف ویلز، برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ یونیورسٹی آف مسوری، امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ بھی مکمل کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو جی سی یونیورسٹی لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا
Nov 23, 2024