لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام ہی امن وآشتی کا ضامن ہے۔ حضورنبی کریمؐ کی بعثت سے انسانیت کوتسکین نصیب ہوئی۔ تاریکی اورجہالت کا خاتمہ ہوا۔ راہ راست سے بھٹکی انسانیت کوصراط مستقیم کی پہچان نصیب ہوئی۔ بت پرستی اوربدعات کے خاتمے سے مخلوق نے خالق و مالک حقیقی کی طرف رجوع کیا۔ دائرہ اسلام میں آنے سے جان محفوظ ہوئی۔ مال محفوظ ہوا،اولادآدم کوعزت ملی ،حوّاکی بیٹی کووقارنصیب ہوا۔ دنیا کوجینے کا سلیقہ آیا۔معاملات میں فہم اورشعورملا۔امت جب تک اسلام کی چھتری تلے رہی۔