لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور معیار کا لوہا منواتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن انٹر ڈسپلنری ریسرچ سائنس رینکنگ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس رینکنگ میں یو ایم ٹی نے نہ صرف کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر یو ایم ٹی نے 201–250 پوزیشن حاصل کی جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ یہ رینکنگ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی بین الضابطہ ریسرچ سائنس کے شعبے میں پہلی بار پیش کی گئی ہے۔یو ایم ٹی نے اس میں پاکستان کی 30 بڑی یونیورسٹیوں میں نمایا مقام حاصل کیا ہے۔