فرقہ واریت کی آگ کو پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے:صاحبزادہ حامد رضا  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سنی اتحاد کونسل پاکستان اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پارا چنار میں انسانیت سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایسی کسی سازش کا راستہ روکنے کی ہر کوشش کریں گے۔ 24نومبر کے احتجاج میں بطور اتحادی بھر پور شرکت کریں گے۔ پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے سنی اتحاد کونسل کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ سنی اتحاد کونسل مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔ منتخب جمہوری حکومتوں میں احتجاج کی اجازت ہوتی ہے جبکہ غیر منتخب حکومتیں احتجاج کو روکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن