لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کرم واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے۔ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ سکیورٹی فورسز کی شہادتیں ملک و ملت کیلئے عظیم قربانیاں ہیں۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متفقہ قومی لائحہ عمل طے کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
کرم واقعہ کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: راغب نعیمی
Nov 23, 2024