پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف  ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Nov 23, 2024

لاہور (خبرنگار) پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رانا سکندر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستان میں بھکاری اربوں ڈالر بھیک مانگ کر اکٹھے کررہے ہیں، بھکاری بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگ رہے ہیں، بھکاریوں کے بیرون ملک بھیک مانگنے سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے، عدالت حکومت پنجاب کو بھکاریوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے۔

مزیدخبریں