پارا چنارواقعہ انسانیت کیخلاف سنگین جرم ، امن کو تباہ کرنے کی کوشش :خرم نواز گنڈاپور 

Nov 23, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر کیے جانے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔ واقعہ انسانیت کیخلاف سنگین جرم اور امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ اس بزدلانہ حملے کو ناقابل معافی قرار دیتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔یہ واقعہ نہ صرف قبائلی علاقے کے عوام کیلئے سانحہ ہے بلکہ پورے ملک کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ 

مزیدخبریں