لاہور+گوجرانوالہ(لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور بورڈ کے زیر انتظام ہونیوالے میٹرک سالانہ 2025 امتحان کیلئے داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے مارچ سے شروع ہونیوالے نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم اور امتحانی فیسیں جمع کروانے کے شیڈول میں 6 دسمبر تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ امیدوار اب سنگل فیس کیساتھ 27 نومبر کی بجائے 6 دسمبر تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 6 دسمبر ، ڈبل فیس کے ساتھ 20 دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 2 جنوری تک بورڈ آفس میں جمع کروا سکیں گے۔