لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں آئی ٹی سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الوہاب نے لائیو ڈیش بورڈز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 6 مختلف سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں وینٹی لیٹرز کے غیر فعال ہونے پر سخت محکمانہ نوٹس لیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنائیں۔