لاہور(لیڈی رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی نے 46ویں ایچ ای سی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور پی ایم سپورٹس اولمپیاڈ میں مردوں کی 200 میٹر سپرنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے بی ایس سی ایس کے طالب علم اسد جبار نے ملک بھر کی 70 یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں سے مقابلہ کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس موقع پر، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے اس کامیابی پر کانسی کا تمغہ جیتنے والے اسد جبار کیلئے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔ یہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی تاریخ میں کھیلوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ورچوئل یونیورسٹی نے مردوں کی 200 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا
Nov 23, 2024