لاہور(کامرس رپورٹر) نوجوانوں کی صحت کے تحفظ کیلئے تمباکو اور جدید مصنوعات پر سخت قوانین کا مطالبہ، پنجاب میں تمباکو پر ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ ’’تمباکو اور دیگر جدید مصنوعات‘‘ کا استعمال نوجوانوں میں بڑھ رہا ہے۔ یہ نتیجہ تمباکو کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ پالیسی مکالمے میں اخذ کیا گیا۔ انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے عورت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تمباکو اور جدید مصنوعات کے ضابطے پر منعقدہ پالیسی مکالمے میں کہا پنجاب حکومت نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور تمباکو اور جدید مصنوعات جیسے ویلو، ویپ، ای سگریٹس، گٹکا، واٹر پائپس اور نکوٹین تھرلرز کے مسئلے پر قانونی اور سماجی اقدامات کے ذریعے قابو پایا جائے گا۔