ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے یوکرائن کے شہر سومی میں ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے 3 ڈرون حملوں میں 12 منزلہ عمارت، 5 گھروں، 3 گاڑیوں اور سٹور کو بھی شدید نقصان پہنچا۔سومی کے گورنر نے کہا روس نے گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا۔