کئی راہگیر لٹ گئے‘ 4 کاریں‘ 9 موٹر سائیکلیں چوری‘ فیصل ٹاؤن 6 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں علی شیر کے گھرمیں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، غازی آباد میں وقاص اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں نصیر اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقے میں وسیم سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں طلحہ سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال کے علاقے میں  شاہنواز سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں قیصر سے 26 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہاشم سے7 ہزار روپے اور موبائل فون،نشتر کالونی کے علاقے میں جبارسے 5 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ  ٹاؤن کے علاقے میں بابر سے 3 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ستوکتلہ کے علاقے میں سرمد کے گھر سر 5 لاکھ 88 ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے ڈیفنس، غازی آباد، غالب مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، مزنگ، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، نولکھا کے علاقوں میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن