شریف خاندان نے ہمیشہ سیاست کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف  سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ  عوام کے حقوق کی علمبردار  ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف نے سیاست قربان کرنے کو ترجیح دی مگر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچنے نہ دیا۔ شریف خاندان نے سیاسی مفاد کی بجائے ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ باشعور پاکستانی عوام (ن) لیگ کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتی ہے۔ (ن) لیگ کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ پارٹی قائدین اس مشن کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان بحرانوں سے نکل کر ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن