سویڈن کے سفیر کی ملاقات‘ نائب وزیراعظم کا معاشی‘ تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور

Nov 23, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور ان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں