اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ کا نعرہ سائفر والے امریکہ سے ہوتا ہوا مکہ ومدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے جمعہ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما نے کہاکہ مکمل تیاری اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشری بی بی نے جو کچھ کہا، اسکی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کو ناراض کر کے پاکستان سے دور کرنا عمران خان کی سیاست کا خاصہ رہا ہے. "خان نہیں تو پاکستان نہیں" کا نعرہ سائفر والے امریکہ سے ہوتا ہوا مکہ ومدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ننگے پاوں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے یہ بھی نہ سوچا گیا کہ ایک عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناونا ور شر انگیزالزام لگایا جا رہا ہے۔
بشری بی بی کا بیان سوچا سمجھا منصوبہ،ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، عرفان صدیقی
Nov 23, 2024